ماہِ محرم کی تعظیم سب کیلئے لازم ہے، پیر نقیب الرحمن

ماہِ محرم کی تعظیم سب کیلئے لازم ہے، پیر نقیب الرحمن

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) دربارِ عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ اللہ نے فرمایا سب مل کر اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور آپس میں تفرقہ میں نہ پڑو۔

 ماہِ محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے جس کی تعظیم و تکریم ہم سب پر لازم ہے۔ وطنِ عزیز پاکستان ہمارا گھر ہے جو کسی بھی قسم کے نامساعد حالات کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے، فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر کا دین اور وطن عزیز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس ماہِ مبارک کے دوران وطنِ عزیز پاکستان میں امن و سلامتی کے قیام اور آپس میں باہمی اخوت و محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے ہم سب کو مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں