بجلی بلوں میں اضافہ واپس لیں، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد

بجلی بلوں میں اضافہ واپس لیں، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے اور سلیب سسٹم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار کے ذریعے ظالمانہ اضافہ واپس لے۔

اس شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ 12جولائی کو ڈی چوک پر بھاری ٹیکسوں اور مہنگی بجلی کے خلاف دھرنا دیں گے۔ عوام کو ظالم حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ناظمین یوسیز کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے حق کیلئے 12جولائی کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں