ظالمانہ ٹیکس واپس لیے جائیں، امیر جماعت اسلامی راولپنڈی

ظالمانہ ٹیکس واپس لیے جائیں، امیر جماعت اسلامی راولپنڈی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے دبائو پر عوام پر جو ظالمانہ ٹیکس لگائے ہیں انہیں فوری طور پر واپس لے، مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ 12جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا عوام کو ریلیف دلانے کیلئے ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفتر سید مودودی بلڈنگ میں زونل امرا، سابق امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید عارف شیرازی نے کہا کہ 12جولائی کو اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں ہونے والے دھرنے میں راولپنڈی سے ہزاروں لوگ شریک ہوں گے۔ عوام 12جولائی کو اسلام آباد کے دھرنے میں شریک ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں