روہڑی :فحاشی کے اڈے پر چھاپہ،3مرد ،7عورتیں پکڑی گئیں

 روہڑی :فحاشی کے اڈے پر چھاپہ،3مرد ،7عورتیں پکڑی گئیں

روہڑی(نمائندہ دنیا)روہڑی شہر کے گانگوٹی گراؤنڈ کے قریب فحاشی کے اڈے پر روہڑی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 7خواتین ، 3 مردوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ اڈہ چلانے والا ہادو بھٹ ساتھوں سمیت دیوار کود کر فرار ہو گیا۔

 ذرائع کے مطابق مشہور زمانہ گانگوٹی فٹبال گراؤنڈ میں کھیلنے کے بہانے آنے والے نوجوان اڈے پر جا کر بے راہ روی کا شکار ہوجاتے ہیں ، شکایات ملنے پر ایس ایچ او روہڑی زیاد نوناری نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر رنگ رلیاں منانے کے الزام میں ملزموں کو حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق ان کا تعلق سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں سے بتایا جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں سیاسی و سماجی ، مذہبی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیچ شہر میں کھیل کے میدان کے ساتھ یہ اڈا مستقل بند کیاجائے۔ پنگریو کے قریب واقع معروف صوفی بزرگ سیدسمن سرکار کی درگاہ پر أٓنے والی لڑکی سے درگاہ کے پرائیوٹ خدمت گارنوجوان واحدپٹھان نے مبینہ طورپر زیادتی کرنے کی کوشش کی، تاہم لڑکی اوراس کے اہلخانہ کی چیخ وپکارپر وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے ملزم کوحراست میں لے لیا اور پنگریوتھانے منتقل کردیا۔متاثرہ لڑکی اوراس کے اہلخانہ بھی پنگریوتھانے پہنچ گئے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ شب واحدپٹھان نے میری بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی ، تاہم پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں