میرپور خاص:طویل لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے

میرپور خاص:طویل لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے

میرپورخاص(بیورورپورٹ)حیسکو کی جانب سے میرپور خاص کو لوڈشیڈنگ فری زون قرار دیئے جانے کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، صبح کے اوقات میں مسلسل 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ہے۔

 بجلی کی طویل بندش سے شدید گرمی میں پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ کاروباری، تجارتی اور تعمیراتی سرگرمیاں شدید متاثر ہیں جبکہ اسپتالوں میں داخل مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو دہری اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہریوں نے وزیراعظم، وفاقی وزیر توانائی اور حیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کر کے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں