بااثر افراد کے سیکیورٹی گارڈز کا سماجی کارکن پر تشدد

بااثر افراد کے سیکیورٹی گارڈز کا سماجی کارکن پر تشدد

سکھر(بیورو رپورٹ)بااثر افراد کے سیکیورٹی گارڈز نے سماجی کارکن اور اسکے بیٹے کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنا ڈٖالا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سکھر کے سماجی کارکن شوکت علی عرف چارلی بھائی اور انکے بیٹے سعید گھر سے موٹر سائیکل پر روانہ ہورہے تھے کہ راستے میں سکھر کے ریٹائرڈ پولیس افسر کے صاحبزادوں کے پرائیوٹ گارڈز نے انہیں بلاجواز تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ تشدد کا شکار سوشل ورکر شوکت علی میڈیا سے گفتگو کے دوران آبدیدہ ہوگئے ،انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ جو ظلم ہوا ہے اس پر مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور مجھے تحفظ فراہم کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں