ایم کیوایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کی شیعہ علما سے ملاقات

ایم کیوایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کی شیعہ علما سے ملاقات

حیدرآباد(نمائندہ دنیا )ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین، رکن سندھ اسمبلی ایڈووکیٹ راشد خان نے محرم الحرام کی آمد سے قبل قدم گاہ مولا علی ؓ کے متولی و منتظم و مرکزی انجمن امامیہ کے مرکزی صدر علی اکبر شاہ۔

 جنرل سیکرٹری مرزا صادق اور مرکزی تنظیم عزاء حیدرآباد کے صدر سید علیم حیدر تقوی سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ اتحاد بین المسلمین کے لئے مل جل کر کام کیاجائے اور اپنے اتحاد کے ذریعے اسلام و ملک دشمن طاقتوں کو نیست ونابود کر دیں۔ منتظمین قدم گاہ مولا علی ؓ نے حق پرست اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ ہمارے دکھ درد میں شریک رہی ہے ،ہم مل جل کر ساتھ چلیں گے ۔ اس موقع پر مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا عمران دستی کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈسٹرکٹ ممبرز جاوید جبار، آصف خان، اعجاز دیسوالی، شبیر احمد، ظہیر شیخ، ٹاؤن انچارج یامین ملک واراکین کمیٹی، یوسی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں