سیاسی عدم استحکام کیساتھ معاشی استحکام ناممکن:محمد احمد

سیاسی عدم استحکام کیساتھ معاشی استحکام ناممکن:محمد احمد

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ کے 30 ویں یوم تاسیس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں سینیٹر ظفر اقبال چودھری چیئرمین پاکستان انڈسٹریل ٹریڈرز ایسوسی ایشن ایشنز فرنٹ، لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدورسہیل لاشاری، نعمان کبیر، ملک طاہر جاوید، شفقت محمود، لیاقت بلوچ، حفیظ اللہ نیازی، سید حسن مرتضیٰ، خواجہ کاشف سمیت دیگر سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنر نے کہا پاکستان کا معاشی استحکام اور ترقی اس کے صنعتی و تجارتی شعبوں کی مضبوطی پر منحصر ہے ،ملک کو درپیش معاشی چیلنجز پر ملکر قابو پا سکتے ہیں۔ ملک محمد احمد خان نے مزید کہا حکومت ان منصوبوں کی حمایت کے لئے تیار ہے جو صنعتوں کے فروغ اور تجارتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ہیں۔ لاہور چیمبر ملک میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، سیاسی عدم استحکام کے ساتھ معاشی استحکام کبھی نہیں آسکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں