آئین کے انکاری حق شہریت ہی نہیں رکھتے:مولانا امجد

آئین کے انکاری حق شہریت ہی نہیں رکھتے:مولانا امجد

لاہور(سٹاف رپورٹر)دستور پاکستان کو نہ ماننے والے پاکستان میں رہنے کا حق ہی نہیں رکھتے۔ 74 کی قومی اسمبلی نے دلائل کی بنیاد پر قادیانیت کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔

جبر کا واویلا کر نے والے 74 کے فیصلے کی تاریخ کو پڑھ لیں تو انہیں ہر چیز چمکتی ہوئی نظر آئے گی۔ یہ باتیں جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے اتحاد ملت اسلامیہ کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اے پی سی سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ر ہنما مولانا اللہ وسایا ،مولانا الیاس چنیوٹی ،ڈاکٹر عاکف سعید ،ڈاکٹر غفور راشد ،حافظ عبدالغفارروپڑی اوردیگرنے بھی خطاب کیا جبکہ عبد الوارث گل نے صدارت کی۔مولانا امجد نے مزید کہا ذوالفقار علی بھٹو کے دور کی اسمبلی میں قادیانیت کے خلاف مولانا مفتی محمود ،مولانا شاہ احمد نورانی ،پروفیسر غفور احمد، مولانا عبدالحق اور دیگر اکابرین نے پوری امت کی ترجمانی کا حق ادا کیا ۔انہوں نے مزید کہا قادیانی آئین پاکستان کے فیصلے کو تسلیم کر لیں تو پاکستان کے شہری کے حوالے سے حقوق دینے پر تمام اکابرین بہترین فیصلہ دیں گے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پاکستان کو قرضے دیتے وقت پاکستان کے سیاسی معاملات کے ساتھ ساتھ ملک کے مذہبی معاملات میں بھی مداخلت کرتے ہیں۔ انہی قرضوں نے پاکستان کی نسلوں کو بھی مقروض بنا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں