چکن ایک ہی روز 37 روپے کلو مہنگا

چکن ایک ہی روز 37 روپے کلو مہنگا

لاہور(کامرس رپورٹر سے)سبزی مارکیٹ میں موسمی اثرات آنے لگے ۔مارکیٹ میں ٹماٹر 250 سے 280 روپے تک فروخت ہو رہا۔برائلر نرخوں میں بھی 37 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔صارف حیران و پریشاں ہیں۔

چھ ہفتوں میں ٹماٹر کے نرخوں میں 200 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ ٹماٹر کا سرکاری نرخ 180 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے تو مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 250 سے 280 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، درجہ دوم ٹماٹر 220 روپے کلو تک ہے ۔دکاندار کہتے ہیں کہ آجکل مارکیٹ میں پنجاب کا نہیں بلکہ دور دراز سوات اور دیگر علاقوں سے ٹماٹر لایا جا رہا جس سے ریٹ زیادہ ہے ،صارفین کہتے ہیں کہ بجلی کے بلز نے ہی مار رکھا ہے ، اب ٹماٹر بھی نہیں خریدا جا رہا اور اس کا متبادل دہی بھی مہنگا ہے ۔دیگر سبزیوں میں مارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو لہسن 400 ادرک 800 روپے کلو فروخت ہو رہا،مارکیٹ میں پیاز کا نرخ 130 روپے کلو تک ہے۔ بند گوبھی 80 پھول گوبھی 140 روپے کلو ہے لیموں مارکیٹ میں 400 روپے کلو ہے ۔برائلر نرخ میں بھی ایک بار پھر تیزی ا ٓگئی، برائلر گوشت نرخوں میں 37 روپے فی کلو اضافہ سے 421 روپے کلو ہو گیا۔فارمی انڈے بدستور 250 روپے فی درجن ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں