نئے کارخانے لگیں گے تو معیشت بہتر ہوگی :چودھری شافع

نئے کارخانے لگیں گے تو معیشت بہتر ہوگی :چودھری شافع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہاؤ الدین کے صدر ایس ایم حیدر رضا نقوی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں انڈسٹری اور صنعتکاروں کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔

 صوبائی وزیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نئے کارخانے لگیں گے تو معیشت بہتر ہوگی اور ملک آگے بڑھے گا ،حکومت صنعتکاروں کے مسائل کے حل اور صنعتکاری کے عمل میں تیزی لانے میں سنجیدہ ہے، ایکسپورٹرز پر ٹیکس کے خاتمے کی تجویز وفاقی حکومت کو بھجوائی ہے۔ انہوں نے کہا منڈی بہاؤ الدین کی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ اور ٹیوٹا کے اداروں میں بہتری لائی جائے گی،انرولمنٹ بڑھانے کیلئے رسول ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے ایکٹ میں ترمیم کی جارہی ہے ، گجرات میں عالمی معیار کا فرنیچر کالج اور نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنے گی اور گجرات کو عالمی معیار کا سیوریج سسٹم اور معیاری روڈ انفراسٹرکچر دیں گے ، انہوں نے کہا انڈسٹری کے مسائل کا واحد حل سولر انرجی پر منتقلی ہے ۔صنعتکاروں نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ، بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی، ٹیکسز اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں