صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے علما وفد کی ملاقات

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے علما وفد کی ملاقات

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ داخلہ میں علما کرام کے وفد نے ملاقات کی۔

صوبائی وزیر اور وفد کے درمیان محرم الحرام کیلئے ترتیب دئیے گئے سکیورٹی انتظامات و دیگر مسائل کے حل پر تبادلہ خیال ہوا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا علما کرام کے وفد کی تمام نیک خواہشات اور تمنائیں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف تک پہنچائیں گے ۔حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔مجالس و جلوسوں کے روٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا محرم الحرام کے آغاز میں تمام ڈویژنز میں جا کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ تمام ذمہ داروں کو محرم الحرام کے سلسلہ میں خود لائسنس ہولڈرز اور بانیان کے پاس جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، سیکرٹری اوقات طاہر رضا بخاری، ایڈیشنل آئی جی چودھری سلطان، سیکرٹری شیعہ علما کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی، جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، صغیر عباس ورک، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، صفدر حسین جعفری، اشتیاق حسین کاظمی، مولانا نیئر عباس کاظمی، مولانا لیاقت سیال، ڈاکٹر سید حسنات احمد، عدنان کاظمی، مردان علی زیدی، اعجاز حسین مہدی، غضنفر عباس ترمزی، زاہد علی بخاری و دیگر موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں