ملکی ترقی کیلئے تعلیم اور ہنر کا فروغ ضروری:راغب نعیمی

ملکی ترقی کیلئے تعلیم اور ہنر کا فروغ ضروری:راغب نعیمی

لاہور(سیاسی نمائندہ)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ملکی ترقی کیلئے تعلیم اور ہنر کا فروغ ازحد ضروری ہے۔

سماجی ہم آہنگی کیلئے ایک دوسرے کی رائے کااحترام کیاجائے ،ہم خواتین کو تعلیم دے کر معاشرے میں ترقی کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔معاشرتی بقا کیلئے امن وامان کاقیام ناگزیر ہے ،کسی بھی ہجوم یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔معاشرے سے برائی کے خاتمے کیلئے علما کرام کاکردار انتہائی اہم ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ادارہ تعلیم وتحقیق کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ3روز تربیتی ورکشاپ بعنوان’’بین المسالک ومذاہب ہم آہنگی‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹرراغب نعیمی سے ادارۃ المصطفیٰ گوجرانوالہ کے علما کرام کے وفدنے ملاقات کی، وفد کی سربراہی مولانا سید زاہدحسین مصطفائی نے کی۔ اس موقع پر قائدین نے عالم اسلام کی مجموعی صورتحال اورمدارس کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں