گلشن حدیدفیزون میں اندرونی نوعیت کا فالٹ ،کے الیکٹرک کاتعلق نہیں،ترجمان

گلشن حدیدفیزون میں اندرونی نوعیت کا فالٹ ،کے الیکٹرک کاتعلق نہیں،ترجمان

کراچی(پ ر)بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف شائع خبرسے متعلق ترجمان کے الیکٹرک کا کہناہے کہ گلشن حدید میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فراہمی جاری ہے ۔

 فیز 1 میں اندرونی نوعیت کا فالٹ آیا ہے جس کا کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر سے تعلق نہیں ہے ۔ٹیکنکل معاونت کیلئے عملہ گلشن حدید کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے ۔صارفین رہنمائی کیلئے کے الیکٹرک کے کال سینٹر 118، ایس ایم ایس سروس 8119، کے ای لائیو اَیپ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، اور واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں