آئی پی پیز سے معاہدے منسوخ کیے جائیں،الطاف شکور

آئی پی پیز سے معاہدے منسوخ کیے جائیں،الطاف شکور

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ تمام معاہدوں کو منسوخ کر دیا جائے ۔۔

خاص طور پر ان معاہدوں کو جو استعداد کی ادائیگی سے متعلق ہیں، بجلی کے ٹیرف کے متعدد سلیبز کو ختم کیا جائے اور تمام زمروں کے صارفین کے لیے یکساں بجلی کا سلیب ہونا چاہیے ،مقامی صنعتوں کو خصوصی سبسڈیز اور ٹیکس میں ریلیف دیا جانا چاہیے تاکہ ہماری گرتی ہوئی معیشت کو بچایا جا سکے ۔ مہنگی بجلی غیر صنعتی عمل کو تیزی سے بڑھا رہی ہے ، جس سے ملک میں غربت اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں