اسٹیل مل میں لوہا اور تانبہ چوری کی کوشش ناکام

اسٹیل مل میں لوہا اور تانبہ  چوری کی کوشش ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر )بن قاسم پولیس نے اسٹیل مل میں لوہا اور تانبہ چوری کی کوشش ناکام بنا دی بن۔ قاسم پولیس نے دوران گشت چھ تانبا چوروں کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق بن قاسم پولیس نے گزشتہ رات اسٹیل مل کے جنگل والی سائیڈ چوروں کے خلاف کاروائی کی اور دو کارروائیوں میں چھ تانبہ چوروں منیر،در محمد، امید علی و دیگر کو گرفتار کرلیا ۔اور انکے قبضے سے 150 کلو تانبہ برأٓمد کرلیا۔ ایس ایچ او بن قاسم انسپکٹر عنایت اللہ مروت نے بتایا کہ ملزمان عادی  چور ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں