شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

گھوٹکی، میرپور ماتھیلو (نمائندگان دنیا) گھوٹکی کی عدالت نے شہید صحافی نصر اللہ گڈانی قتل کیس میں نامزد ایم این اے خالد خان لونڈ کی بیٹوں سمیت عبوری ضمانت میں یکم اگست تک توسیع کردی۔

گزشتہ روز میر خالد خان لونڈ اپنے بیٹوں شہباز اور نور محمد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی یکم اگست تک ضمانت منظور کرلی۔سماعت کے دوران عدالت نے شہید صحافی کی والدہ امان پٹھانی کو طلب کیا، تاہم وہ پیش نہ ہوسکیں۔ سماعت کے بعد خالدخان لونڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید نصر اللہ گڈانی کے قتل کیس کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے ۔دوسری جانب شہید کی والدہ اور بھائی یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصراللہ گڈانی کا مقدمہ دوسرے ضلع میں ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں