اوباڑو :آوارہ کتے کے حملے میں 8 سالہ بچی شدید زخمی

اوباڑو :آوارہ کتے کے حملے  میں 8 سالہ بچی شدید زخمی

اوباڑو (نمائندہ دنیا) اوباڑوکے گاؤں چنالی کی رہائشی 8 سالہ بچی پر آوارہ کتے حملے میں شدید زخمی ہوگئی۔ فرزانہ چاچڑ کو تشویشناک حالت میں سول تحصیل اسپتال اوباڑو لایاگیا جہاں پر ڈاکٹرز نے طبی امداد فراہم کی۔

 اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ تحصیل بھر میں کتے کے کاٹے کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے مگر ٹاؤن انتظامیہ آوارہ کتوں کے خلف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں