محراب پور :کرنٹ سے بچہ جاں بحق پولیس موبائل الٹنے سے 10 اہلکار زخمی

محراب پور :کرنٹ سے بچہ جاں بحق  پولیس موبائل الٹنے سے 10 اہلکار زخمی

محراب پور (نمائندہ دنیا) مورو تھانے کی حدود سندھ کالونی میں گھر میں کھیلتے ہوئے معصوم بچے محمد جمن ولد تاج محمد چانڈیو کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ بچے کی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا ۔

ادھر قومی شاہراہ پر بھریا سٹی گرڈ اسٹیشن کے قریب کورائی تھانے کی موبائل ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار ذوالفقار علی، نادر علی، مدثرسیال، عبد اللطیف سولنگی، محمدمقیم ، نذیر احمد، ممتاز علی ، مجاہد حسین، گل بہار، منیر احمد نامی پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگئے ۔ عبد اللطیف سولنگی اور مدثر سیال کو حالت نازک ہونے پر نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔کورائی پولیس کنڈیارو تھانے کی حدود میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے گئی تھی کہ حادثہ پیش آگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں