پنگریو :بدین پولیس کا یوم عاشور کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار

پنگریو :بدین پولیس کا یوم عاشور کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار

پنگریو (نمائندہ دنیا ) 9 اور 10 محرم الحرام کے حوالے سے بدین پولیس کی جانب سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے ۔۔

اور یوم عاشور کے حوالے سے مرکزی جلوس و دیگر چھوٹے بڑے ماتمی جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ایس ایس پی بدین شیراز نظیر کی قیادت میں 2 ہزار سے زائد افسران اور جوان سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے ۔ 10 محرم الحرام کو مرکزی ماتمی جلوسوں کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے 118 جلوس نکالے جائیں گے ، جن میں ایک انتہائی حساس، 14 حساس ہیں۔ جبکہ 485 مجالس منعقد ہونگی۔ضلع بھر میں 6 سیکٹر بنائے گئے ہیں۔ مرکزی ماتمی جلوس کے علاوہ اہم مقامات پر تربیت یافتہ کمانڈوز تعینات کئے جائیں گے ۔ رینجرز کے 120 افسران اور جوان بھی فرائض انجام دیں گے۔ جلوسوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس، مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔ جلوسوں کے روٹس کی بم ڈسپوز ایبل اسکواڈ کی مدد سے کلیئرنس کی جائے گی۔10 محرم الحرام کو کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ضلع بدین کے تمام داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ اہم مقامات اور شاہراہوں پر پولیس چوکیاں قائم کی جائیں گی۔ 10 محرم الحرام کو ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹرز بدین میں 2 ریزرو پلاٹون تیار رکھی گئی ہیں۔پولیس لائن، ڈی سی اور ایس ایس پی آفس میں کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں