لوٹ مار میں ملوث دبئی پلٹ گریجویٹ ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

لوٹ مار میں ملوث دبئی پلٹ گریجویٹ ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی بی کالونی پولیس نے لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے دبئی پلٹ اور میڈیا سائنس کے گریجویٹ ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی بی پولیس نے لیاری ایکسپریس وے پر مبینہ مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم انس عید الاضحی سے قبل دبئی سے کراچی آیا تھا اور اس نے میڈیا سائنسز میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ، ملزم نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ 15 دن بعد اس نے واپس دبئی چلے جانا تھا جبکہ عید الاضحی کے بعد سے اس نے کراچی کے مختلف مقامات پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں شروع کر دی تھی اور ملزم اب تک 80 سے زائد وارداتیں کر چکا ہے جبکہ ملزم دبئی میں ایک ریسٹورنٹ میں بطور کیشیئر کام کرتا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ نشے کی لت کو پورا کرنے کے لیے وارداتیں کی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں