موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ نسلوں کی بقاکیلئے ناگزیر ہے ،شیخ الجامعہ

موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ نسلوں کی بقاکیلئے ناگزیر ہے ،شیخ الجامعہ

کراچی (این این آئی) موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے قول و فعل میں تضاد ختم کر کے عملی اقدامات کی طرف پیش رفت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ آئندہ نسلوں کی بقا کیلئے ناگزیر ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،کیونکہ ہمیں آنے والی نسلوں کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچانا ہے ۔ان خیالات کا ظہارمقررین جن میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی، اسپیشل سیکریٹری ابوبکر شامل ہیں نے شعبہ کمپیوٹرسائنس جامعہ کراچی کے زیر اہتمام چائنیزٹیچرمیموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقدہ دوروزہ ’’کلائمٹ۔ ایکشن آئیڈیاتھون‘‘ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں