آئیڈیازکی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ڈی جی ٹڈاپ کی بریفنگ

 آئیڈیازکی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ڈی جی ٹڈاپ کی بریفنگ

کراچی (سٹی ڈیسک)بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز)کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل ٹڈاپ عاصم ٹوانہ ودیگرنے شرکت کی۔

اس موقع پر عاصم ٹوانہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں بحالی اور مرمت کے کام کی موجودہ پیش رفت پر ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے تفصیلی ٹائم لائنز شیئر کیں اور کمیٹی کو یقین دلایا کہ ٹڈاپ ڈی ای پی او حکام کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کر رہا ہے ۔ عاصم ٹوانہ نے آئیڈیاز کے 12 ویں ایڈیشن کے انعقاد میں مکمل تعاون فراہم کرنے کیلئے ٹڈاپ کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس کے اختتام پر آئیڈیاز 2024 کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کا اعادہ کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں