مسلم اقوام میں انحطاط کا عمل مزید تیز ہوگیا،علامہ شبیر میثمی

مسلم اقوام میں انحطاط کا عمل مزید تیز ہوگیا،علامہ شبیر میثمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قرآن سینٹر ڈیفنس سوسائٹی میں دین محمدی کے عنوان سے جاری عشرہ محرم الحرام کی تیسری مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے۔۔

 معروف عالم دین علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی نے کہا کہ مسلم اقوام میں گوناگوں مشکلات کی وجہ سے انحطاط کا عمل مزید تیز ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اسلام دشمن طاقتیں آئے روز کسی نہ کسی اسلامی تعلیم کو نشانہ بناکر اسلام کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں ہم اگر اپنی اصلاح کرلیں تو امت کی بہت سی مشکلات حل ہوسکتی ہیں۔ علامہ شبیرحسن میثمی نے کہا امت کی اصلاح کے لیے اسوہ نبوی اور اسوہ حسینی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ یہی وہ حقیقی راستہ ہے جسے اپنا کر ہم اپنی اصلاح  کرسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں