سول اسپتال کے سرکاری ملازمین کے بڑے کارنامے

سول اسپتال کے سرکاری ملازمین کے بڑے کارنامے

کراچی (آن لائن)سول اسپتال کے متعدد سرکاری ملازمین نے سرکاری گھر کرائے پر دے دیئے ۔متعدد سرکاری ملازمین نے ریٹائرمنٹ کے ماہ کے بعد بھی گھر خالی نہیں کئے ہیں۔سرکاری گھر کے مستحق ملازمین کئی ۔۔

برس سے سرکاری گھرسے محروم ہیں۔ایم ایس سول اسپتال خالد بخاری کا کہنا ہے کہ سرکاری گھر کرائے پر دیئے جانے کی اطلاع ملی ہے ۔غیرمتعلقہ افراد فوری طور پر گھر خالی کریں۔پہلے بھی رہائشی افراد سے الاٹمنٹ کی تفصیلات مانگی ہے اور ابھی بھی ان کو وارننگ دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں