اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر

اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث خاتون کے جاں بحق ہونے پر متوفیہ کے شوہرنے اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل سے رجو ع کرلیا۔

خاتون کے شوہرنے ایاز علی سولنگی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اپنایاہے کہ اسپتال کے عملے اور ڈاکٹرز نے دوران ڈیلیوری غفلت کا مظاہرہ کیا۔ جس کے باعث کیس خراب ہوگیا۔کیس خراب ہونے پر مجھے کہاگیاکہ اپنی بیوی کو جناح اسپتال لے جائیں۔ اسپتال انتظامیہ کی وجہ سے درخواست گزارکی بیوی جان سے چلی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں