پولیس کی وردیوں میں وارداتیں کرنے والے ملزمان گرفتار

پولیس کی وردیوں میں وارداتیں کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ لیاقت آباد فلائی اوور پر پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا،دو طرفہ فائرنگ کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان وائٹ کار پر سوار تھے جنہیں مشتبہ جانتے ہوئے پولیس نے روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ ملزمان کی شناخت نجم پرویز، حمزہ شکیل، محمد صفیان اور ثاقب حسین کے نام سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، 2 پولیس کے جعلی کارڈبرآمد ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں