وزیر ماحولیات کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

 وزیر ماحولیات کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کراچی(آن لائن)صوبائی وزیر ماحولیات دوست محمد راہموں نے ابراہیم حیدری اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران، ممبر صوبائی اسمبلی محمود عالم جاموٹ ابراہیم حیدری کے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی نظیر بھٹو اور دیگر عہدیداربھی ان کے ہمراہ تھے ۔

صوبائی وزیر نے ابراہیم حیدری کے معززین سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کراچی شہر میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ساحلی پٹی کے علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ وہاں کے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے ۔دوست محمد راہموں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ شہری علاقوں میں بہترین انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے اور ساحلی علاقوں میں ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا بھی مقابلہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں