سوئی سدرن کی گیس چوری کیخلاف مہم تیز، 149غیرقانونی کنکشن منقطع

کراچی (سٹی ڈیسک)سوئی سدرن کمپنی کی سیکیورٹی سروسز اور کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشنز (ایس ایس اینڈ سی جی ٹی او) اور کسٹمر ریلیشنز ڈپارٹمنٹ (سی آر ڈی) کی ٹیمیں گیس چوری کے بڑھتے واقعات میں کمی لانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہیں۔
حال ہی میں ٹیموں نے سروے رپورٹس پر کام کرنے کے بعد متعدد چھاپے مارے جس میں انہوں نے ان علاقوں کی نشاندہی کی جہاں گیس چوری کی جا رہی تھی اور فوری طور پر اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔کراچی میں سی آر ڈی کی ٹیم نے فیڈرل بی ایریا میں چھاپے مارے جہاں سے 142 غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کیا گیا ، رہائشی ربڑ کے پائپوں کے ذریعے گیس چوری کر کے ساتھ والے گھروں کو سپلائی کر رہے تھے ،ٹیم نے رام سوامی گارڈن میں 7 غیر قانونی کنکشنز بھی منقطع کیے جس کے دعوے بھی دائر کیے جا رہے ہیںِ۔