حکومت ہوش کے ناخن لے ، قوم کو تنگ نہ کرے ،بلال سلیم قادری

کراچی(آن لائن)سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے ۔کبھی بجلی، گیس اور پانی کا بحران کا عوام کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔
تو کبھی عوام کو مہنگائی کے جن سے ڈرایا جاتا ہے ۔ سیکریٹری جنرل پاکستان سنی تحریک علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ۔ قوم کو تنگ کرنا بند کر دے ۔ہمارے حکمران جس طریقے سے ملک کو چلانا چاہ رہے ہیں اس طریقے سے ملک چلنے کے بجائے مزید پسپائی کی جانب چلا جائے گا۔حکومت ہر کام کرنے کے لیے قرض پر قرض لیے جا رہی ہے مگر قوم کو کوئی فائدہ پہنچتا ہوا نظر نہیں آرہا۔