نکوٹین والے ویپ طبقہ اشرافیہ میں استعمال ہوتا ہے ،نوجوانوں کی رائے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لائنز ایریا میں ایک ہوٹل پر کم عمر نوجوانوں کا ایک گروپ کچہری کر رہا تھا جس میں 16 سے 20 سال کی عمر کے لڑکے موجود تھے ۔ان کی یہ رائے تھی کہ سگریٹ سے اچھا ہے۔
اس کا نقصان بھی کم ہے اور ہم فلیور کا ویپ پی رہے ہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کے اہلخانہ آپ کو روکتے نہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں، ہمارے گھر میں سب کو پتہ ہے کہ ہم ویپ پیتے ہیں۔ایک 38 سالہ شخص احمد نے بتایا کہ میں مسلسل سگریٹ پینے کا عادی ہوں اور اچھی کوالٹی کی سگریٹ پیتا تھا اور دن کے دو پیکٹ ختم کرتا تھا۔ میرا یومیہ خرچہ 700 سے 800 تھا ۔ پھر میں نے 10 ہزار روپے کا ویپ خریدا اور اس میں نکوٹین ڈال کر یہ ویپ پیتا ہوں۔ اب میرا مہینے کا خرچہ 6 ہزار روپے تک آتا ہے کیونکہ اب میں بہت زیادہ ویپ استعمال کرتا ہوں۔ ایک طالبہ جو مقامی یونیورسٹی میں پڑھ رہی ہیں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ بیشتر طالبات اور خواتین فلیور والے ویپ پیتی ہیں، نکوٹین والے ویپ طبقہ اشرافیہ میں استعمال ہوتا ہے ۔