ڈیفنس میں بنگلہ ہڑپ کرنے کے لیے خاتون کا سگی ماں پر تشدد

ڈیفنس میں بنگلہ ہڑپ کرنے کے لیے خاتون کا سگی ماں پر تشدد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس خیابان بادبان کی رہائشی خاتون نشے کی لت میں مبتلا اور دولت کے غرور و تکبر میں اپنی سگی ماں اور سگے بہن ، بھائیوں کوبھی نہ بخشا۔

 دولت کی ہوس نے خاتون کو بھی اندھا کردیا خیابان بادبان پر قائم 500 گز بنگلہ ہڑپ کرنے کے لیئے اپنی سگی ماں پر تشدد کرتے ہوئے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی تفصیلات کے مطابق گزری تھانے کی حدود خیابان بادبان کی رہائشی خاتون ڈرگ کے متواتر استعمال سے اپنی سگی ماں اور بہن بھائیوں کے لیئے وبال جان بن گئی ہے کئی بار پولیس کو درخواستیں دینے کے باوجود پولیس کارروائی نہیں کرتی کہ گھریلو معاملہ ہے اس سے پہلے کہ جب کوئی بڑا سانحہ نہ ہو جائے خاتون خود کو این جی اوز اور ایک پولیس لیڈی افسر کی دوستی کی وجہ سے اپنی شناخت بھی اعلیٰ پولیس افسر ظاہر کرتی ہے اپنے تعلقات بڑے گھرانوں سے ظاہر کراتی ہے ڈرگ کی لت میں مبتلا رہنے والی گھر کے ملازمین پر بھی متعدد بار تشدد کر چکی ہے اپنی ماں کے بنگلے میں معصوم بچوں کو لے کر آتی ہے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بناتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں