ٹھیکیداروں کو ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایات

ٹھیکیداروں کو ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایات

کراچی(این این آئی) چیئرمین سہراب گوٹھ ٹاؤن لالہ عبدالرحیم نے سہراب گوٹھ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر تنویر آرائیں و انجینئر جہانزیب خان اورعلاقہ کونسلر بھی ان کے ہمراہ تھے ، دورے کے دوران محکمہ باغات کے عملے کو گلشن معمار موڑ پر معمار ایونیو پر گرین بیلٹس میں لگی ہوئی جھاڑیوں کی فی الفور کٹائی کے احکامات دیتے ہوئے لالہ عبدالرحیم نے کہا کہ حلقے کی بہتری اور خوشحالی میری ترجیحات میں شامل ہے ، نعرے لگانے والا نہیں ہوں اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دوں گا، عوامی خدمت میرا مقصد حیا ت ہے ، سیفل گوٹھ، سکیہ گوٹھ میں نکاسی آب کے لیئے بارہ انچ ڈایا کی سیوریج لائن کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے ، انہوں نے حلقے میں ہونے والے تمام ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دورے کے موقع پر ٹھیکیداروں کو کام معیاری اور تیزی سے مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے تا کہ عوام کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے ، حلقے کی عوام کے پانی کی سپلائی کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے فراہمی آب کے لیے بارہ اور اٹھارہ ڈایا کی لائن کی تنصیب کے بعد چیمبر والوں کی جلد تکمیل کے لیے احکامات بھی جاری کیے اور قبرستان کے اطراف صحت وصفائی کے بھی اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام بلدیاتی نمائندے اپنے اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں