ٹھری میرواہ:رہائشی کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

 ٹھری میرواہ:رہائشی کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

ٹھری میرواہ(نمائندہ دنیا )ٹھری میر واہ کے پیروسن تھانے کی حدود کے نواحی گاؤں کرڑاہ کے مکین غلام اللہ پہل نے ساتھیوں سمیت تھانیدار اور ہیڈ محرر کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے۔۔

 پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ مکین غلام اللہ پہل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پولیس مخالفین سے رشوت لیکر ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات قائم کرکے ہمیں ہراساں کر رہی ہے ۔مکین نے الزام عائد کیاکہ ہمارے ایک شخص کو پولیس نے حراست میں بھی لے لیا ہے اور 12روز سے اس کے اہلخانہ پریشان ہیں جبکہ رہائی کیلئے رشوت طلب کی جارہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں