گیس چوری کیخلاف آپریشن تیز، 237 غیر قانونی کنکشنز منقطع

 گیس چوری کیخلاف آپریشن تیز، 237 غیر قانونی کنکشنز منقطع

نوابشاہ (پ ر) سندھ اور بلوچستان میں گیس چوری کے خاتمے کیلئے سوئی سدرن کا آپریشن گرفت مزید تیز، 237 غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیے گئے ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی مہم آپریشن گرفت جاری ہے ۔

کمپنی نے گیس چوری سے متعلق کسی بھی کیس کو حل کرنے کے لیے کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشنز ڈپارٹمنٹ قائم کیا ہے، تاکہ گیس چوری کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔حال ہی میں گیس چوروں کو پکڑنے اور تمام غیر قانونی رسائی پوائنٹس اور کنکشن منقطع کرنے کی کوشش میں کسٹمر ریلیشنز ڈپارٹمنٹ ، سیکیورٹی سروسز اینڈ کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشنز اور ایس ایس اینڈ سی جی ٹی او کی ٹیموں نے سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں چھاپے مارے ۔ کوئٹہ میں کینٹ زون، سریاب زون اور شہر کے اندر اور باہر دیگر بڑے زونز سمیت بڑے علاقوں سے مجموعی طور پر 225 غیر قانونی گیس کنکشن ہٹائے گئے جس کے خلاف دعوے دائر کیے جا رہے ہیں۔ لاڑکانہ اور نواب شاہ میں مجموعی طور پر 12 غیر قانونی کنکشن ہٹائے گئے ۔کمپنی کی مرکزی ڈسٹری بیوشن لائن سے غیر قانونی طور پر گیس تک رسائی کے لئے استعمال ہونے والے ربڑ پائپ اور کلمپ کو موقع پر ہی ہٹا کر تحویل میں لے لیا گیا۔معاشرے کے خلاف اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف دعوے دائر کیے جا رہے ہیں۔سوئی سدر ن کمپنی گیس چوری میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی اور آپریشن گرفت کو مضبوط اور تیز تر کیا جائے گا جس سے معاشرے سے اس برائی کو زیادہ سے زیادہ جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں