کندھکوٹ:موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص قتل

 کندھکوٹ:موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص قتل

کندھکوٹ، اندرون سندھ(نمائندگان دنیا) کندھکوٹ میں دیرینہ دشمنی پر موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فر ار ہوگئے ۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

مقتول کی شناخت مظفر علی بھنگوار کے نام سے ہوئی ۔اطلاعات کے مطابق کندھکوٹ کے تھانہ اے سیکشن کی حدود بڑدی موڑ کے مقام پر بھنگوار برادری کے دو فریقین میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال پہنچایا ۔پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص قتل ہوا تھا اس کے بدلے میں بھنگوار برادری نے اپنی ہی برادری کے نوجوان کو قتل کیا ہے۔ گھوٹکی میں عدالت میں پیشی کے بعد گھر جاتے ہوے نوجوان پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی ، گولی لگنے سے نوجوان اظہر علی میرانی زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔ جھڈو کے نزدیک گاؤں محمد یوسف جروار میں 35 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔ رہائشی امیر حسن جروار کی زوجہ چار بچوں کی ماں رضیہ جروار پھندالگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ لاڑکانہ کے ڈی آئی جی آفس میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار گلزار علی مغیری نے سود خوروں اور بااثر اہلکاروں کی مبینہ زیادتیوں سے تنگ آکر خود پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی جس کو حالت تشویشناک ہونے پر کراچی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ سکھر کے تھانہ اے سیکشن کی حدود نیو گوٹھ میں بندھانی برادری کے افراد نے معمولی بات پر میرانی برادری کے چار سے زائد افراد کو زخمی کردیااور فرارہوگئے۔ سکھر کے تھانہ سی سیکشن کی حدود سول اسپتال میں زیر علاج نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ،لاوارث میت تدفین کے لیے ایدھی سینٹر سکھر کے حوالے کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں