تھرپارکر :آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق،مویشی ہلاک

 تھرپارکر :آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق،مویشی ہلاک

تھرپارکر (نمائندہ دنیا )تھرپارکر میں گزشتہ چند برس سے ابر رحمت زحمت بن گئی ،ہر سال بارشوں میں آسمانی بجلی گرنے سے تھر میں جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔۔

واقعے میں خاتون سمیت 13 بھیڑیں اور 6 بکریاں شکار ہوگئیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسلام کوٹ کے نواحی گائوں بورلی موسیپوٹا میں ہلکی بارش کے دوران پونی زوجہ پھوٹو کولہی آسمانی بجلی گرنے سے فوت ھوگئی ، دوسری جانب گائوں وی ہنگورجا میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 بھیڑیں مر گئیں۔ادھر ڈیپلو کے نواھی گائوں نبیسر بجیر میں رمضان بجیر کی 6 بکریاں آسمانی بجلی کا شکار ہو گئیں۔ ہر سال بارشوں میں ہونیوالے نقصان نے تھر کے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں