پریمی جوڑے کے قتل کا فیصلہ جرگے میں ہونے کا انکشاف

پریمی جوڑے کے قتل کا فیصلہ جرگے میں ہونے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر )منگھو پیرسلطان آباد میں گھرسے بھاگ کرشادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کا فیصلہ جرگے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ دہرے قتل کے واقعے میں مقتولین کے والدین کی رضا مندی شامل تھی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو منگھوپیرسلطان آباد میں گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والے جوڑے 22 سالہ عادل ولد نورمحمد اوراس کی اہلیہ 20 سالہ سائرہ دختر لقمان کو فائرنگ اورچھری کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کچھ عرصہ قبل دونوں نے پسند کی شادی کی تھی اور دونوں سلطان آباد میں چھپ کر رہ رہے تھے ۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والوں کو پتہ چل گیا تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی کے بھائیوں نے گھر پہنچ کر فائرنگ کی، پولیس نے واقعے کی اہم تفصیلات حاصل کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے قتل کا فیصلہ جرگہ میں ہوا،دہرے قتل کے واقع میں دونوں کے والدین کی رضا مندی شامل تھی۔ قتل کے بعد ابتدائی طور پر دونوں ہی فریقین نے مقدمے کے اندراج سے انکار بھی کیا۔ مقتولہ سائرہ کی والدہ اورخالہ نے قتل میں اہم کردارادا کیا۔سائرہ کی والدہ اپنی بہن کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی اورکافی دیر تک بات چیت ہوتی رہی۔ مقتولہ کی ماں نے ہی ملزمان کو گھر بلایاجنہوں نے فائرنگ اور چھریوں کے وارسے قتل کیا۔گھر کے اندرسے 30بورپستول کے 4خول،2سکے ،ایک گولیاں اور آلہ قتل چھری بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں