نیو کراچی ٹاؤن میں تجاوزات کیخلا ف گرینڈ آپریشن جاری

نیو کراچی ٹاؤن میں تجاوزات کیخلا ف گرینڈ آپریشن جاری

کراچی(این این آئی) نیو کراچی ٹاؤن میں تجاوزات کے خلا ف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔چار ہزار روڈ صبا چورنگی تا پاور ہاؤس چورنگی پر قائم غیر قانونی پتھارے اور دکانیں مسمار کردی گئیں۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نیو کراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی،آپریشن میں محکمہ انکروچمنٹ ،محکمہ ریسکیونے حصہ لیا جبکہ نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے علاقائی پولیس بھی موجود تھی۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ عوامی پریشانی اور ٹریفک جام کی شکایات پر الحمد اللہ صباچورنگی تا پاور ہاؤس چورنگی پر قائم تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہوا،انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، ٹاؤن کی حدود میں غیر قانونی تجاوازت کوکسی طور پنپنے نہیں دینگے ۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات ایک بد نما داغ ہے جس کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے ،مفاد پرست لوگوں نے اپنے کاروبار کو چمکانے کے لئے طرح طرح کے کاؤنٹر بنائے ہوئے ہیں جو سڑکوں پر رکھتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی اور ٹریفک کی روانی میں خلل پیداہوتا ہے ،چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی اکثر سڑکیں عرصہ دراز سے خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن کی بحالی کو ممکن بنا رہے ہیں اور مرحلہ وار سڑکوں کو تعمیر کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں عوامی مسائل بے تحاشہ ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ دستیاب وسائل میں ان مسائل کو جلدحل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں