ریڈلائن بس روٹ 12میں ترمیم پر کھوکھراپار کے مکینوں کا احتجاج

کراچی (پ ر) ملیر کھوکھراپارسے روٹ نمبر 12 ترمیم کرکے میمن گوٹھ ، جام گوٹھ، ملیر سٹی ، قائد آباد کرکے ملیر کھوکھراپار کے عوام سے سستی ٹرانسپورٹ کی سہولت چھین لی گئی ہے جوعوام سے سراسر زیادتی ہے۔
خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی و چیئرمین زاہد رحیم، سماجی رہنما حافظ محمد خالدایڈووکیٹ ، محمد صابر خان، صحافی عنایت قمبرانی نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سے اپیل کی ہے کہ نہ صرف روٹ 12 ملیر کھوکھراپار کو بحال کیا جائے بلکہ روٹ نمبر 1 کو کھوکھراپار تک توسیع کی جائے کیونکہ ملیر کھوکھراپار کی اکثریت ملازمت پیشہ ھے جو کہ حصول رزق کے لیے کراچی پورٹ ، ٹاور، صدر، شارع فیصل جاتے ہیں اور اس وقت ملیر کھوکھراپار سے کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے ، غریب، مزدور، ملازمت پیشہ ہزاروں افراد اپنی نوکریوں پر کیسے جائینگے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ کھوکھراپار کے غریب عوام کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے روٹ نمبر 1 کی کھوکھراپار تک توسیع اور روٹ 12 کا سابقہ روٹ بحال کریں۔