ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی شجر کاری مہم میں شرکت

ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی شجر کاری مہم میں شرکت

کراچی(آن لائن)ڈپٹی کمشنر سینٹرل فواد غفار سومرو نے لیاقت آباد ٹاؤن کی جاری شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے عبدالحسیب پارک یونین کمیٹی نمبر 4میں پودا لگایا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع چیئر مین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری، میونسپل کمشنر دریا خان پتافی و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ، پودا لگانے کے بعد ڈپٹی کمشنر سینٹرل فواد غفار سومرو نے کہا کہ فضائی آلودگی کے خاتمے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگوں کوشجر کاری مہم کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں