پولیس مقابلوں میں 14ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں 14ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون ،موٹر سائیکل ،نقدی اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود میں پولیس کا مائی کولاچی روڈ پر دو مسلح ملزمان سے مقابلہ ہوا ۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کی شناخت45سالہ ظفر علی خان ولد مٹھن اور29سالہ غلام مصطفٰی ولد لیاقت علی کے نام سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے دو غیرقانونی پستول، موٹرسائیکل اور وارداتوں میں چھینے گئے موبائل فون و پرس برآمد ہوئے ۔ملزمان کا تعلق انتہائی منظم ڈکیت گینگ سے ہے جوکہ کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہر وں میں وارداتوں میں ملوث ہے ۔ملزمان کا گروہ بینک ڈکیتوں سمیت ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم کی کئی بڑی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ملزمان کا گروہ سن 2021/22 میں ٹریفک پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کے واقعات میں بھی ملوث رہ چکا ہے ۔یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں دو طرفہ فائرنگ کے بعد 2 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم سرائیکی ولد لیاقت اور افضل ولد کمال عرف کالو کے نام سے ہوئی۔نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی اندرون گلی رحمانیہ موڑ کے قریب مقابلے میں ملزم اسمٰعیل عرف خان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔