اورنگی ٹاؤن پولیس کی کارروائی 10کلوتیار گٹکا ماوا برآمد
کراچی (اے پی پی)تھانہ اورنگی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتارکرکے۔۔
اس کے قبضے سے 10 کلوتیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمدکرلی۔پولیس نے ملزم کامران ولد اسماعیل کوسیکٹر 12مچھلی مارکیٹ میں جنرل اسٹور کی آڑ میں گٹکا ماوا فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے ۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے نبی بخش کی حدود فیصل مینشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ایک مبینہ ملزم عمران کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز،موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمدکرلی ہے ۔گرفتار ملزم شہری سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر رہاتھا کہ گشت پر معمورپولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔