گٹکا ماوا کیلئے مضراجزا کی فروخت جاری
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود جوڑیا بازار پان منڈی میں گٹکا اور ماوا میں استعمال ہونے والے انتہائی مضر کیمیکل، اجزا اور پیکنگ میٹریل کھلے عام فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔۔۔
مقامی تاجر رنگے ہاتھوں یہ سامان بیچتے ہوئے پکڑا گیا تھا لیکن لاکھوں روپے کے سامان کی برآمدگی کے باوجود کیس ختم ہوگیا اور ملزمان آزاد ہوگئے اور مکروہ دھندہ تاحال جاری ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پان منڈی میں مختلف دکانوں پر مضر صحت کیمیکل اور تمام سامان موجود ہے جو کہ پولیس کی سرپرستی میں فروخت کیا جارہا ہے ۔ اجزا میں آر بی پاؤڈر، بابو جانی، ملائی پاؤڈر، آر او لیکویڈ، چھالیہ، نان کسٹم پیڈ تمباکو شامل ہے۔