نسوار میں سرطان کا باعث بننے والے مضر صحت اجزا کا انکشاف
کراچی(این این آئی)نسوار پر ہونے والے حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اس میں سرطان کا باعث بننے والے مضر صحت اجزا موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نسوار سے متعلق حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اس میں نقصان دہ مادہ جیسے نکوٹین، نظر نہ آنے والی دھاتیں، اور افلاٹوکسن کے اجزا کی موجودگی پائے گی ہے جس کے باعث سرطان کی شکایت ہوسکتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق محققین نے پاکستان میں تمباکو کے استعمال کو روکنے کے لیے اسموک لیس تمباکو کنٹرول پالیسیاں بنانے اور ان پر عمل درآمد کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے ۔مذکورہ تحقیق انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے تعاون سے کی گئی ہے ۔تحقیق کے نگران ڈاکٹر شہزاد کے مطابق نسوار کے 14 بڑے برانڈز کو منتخب کیا گیا اور کے پی کے ہرڈویژن سے دو نمونے حاصل کیے گئے۔