جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر ائرپورٹ پر پکڑا گیا

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر ائرپورٹ پر پکڑا گیا

کراچی(این این آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائر پورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پربیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے مسافرکوگرفتار کر لیا۔ملزم کی شناخت سید زین الحسن کے نام سے ہوئی ، ملزم نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کا رہائشی ہے ، ملزم نے جعلی دستاویزات پر کرغزستان جانے کی کوشش کی، مسافر کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران ان کے جعلی ہونے کا انکشاف ہوا۔ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے پاس بشکیک انٹرنیشنل میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کاجعلی ایڈمشن لیٹر تھا، ملزم کی تعلیمی قابلیت میٹرک سے کم ہے اور اس نے 2018 میں اسکول چھوڑ دیا تھا، اسٹڈی ویزا اور ورک ویزا دونوں مشکوک پائے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں