پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے گٹکے کی سپلائی ناکام بنادی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے گٹکے کی سپلائی ناکام بنادی۔ ایس پی اورنگی سعد بن عبید کی زیر نگرانی ٹیم نے تھانہ مومن آباد کے علاقے سے ملزم محب اللّٰہ ولد حکیم خان کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کی کار سے 498 عدد تھیلیوں میں موجود 10ہزار پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ہوا۔برآمدہ گٹکا ماوا کی مالیت مارکیٹ میں تقریباً 8/9 لاکھ روپے سے زائد کی ہے ۔ملزم تیار گٹکا ماوا بلوچستان کے علاقے حب چوکی ساکران سے لے کرآرہا تھا۔