مضر صحت گٹکا ماوا کا کارخانہ پکڑا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس کا میانوالی کالونی میں مکان پر چھاپہ ،مضر صحت گٹکا ماوا کا کارخانہ پکڑا گیا۔
کارخانے سے تیار گٹکا ماوا،25 کلو چھالیہ، 13 کلو پتی، 8 کلو چونا، 5 کلو مصالحہ و دیگر سامان برآمد ہوا۔ عرفان نیازی نامی ملزم گرفتارکرلیا گیا جبکہ غفور عرف غفورا نامی ملزم فرار ہوگیا۔