اسٹیل مل میں چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیل مل میں چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں اسٹیل مل سکیورٹی نے ورکشاپ کے کمرے کی دیوار توڑنے والے چار ملزمان پکڑ لئے پولیس کے مطابق ملزمان پی ایم ٹی کھولنے کے لئے دیوارتوڑ رہے تھے ۔
حکام کے مطابق پکڑے جانے والوں شاہ ولی،شوکت علی، نورزاہد اور رحمان گل شامل ہیں اسٹیل مل انتظامیہ نے پکڑے جانے والے ملزمان کو قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا ہے جبکہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے باقاعدہ گرفتارکرلیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔