اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائیٹڈ یوتھ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے آغاز
کراچی (سٹی ڈیسک) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے بچوں میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے اپنے کمیونٹی سروس مینڈیٹ کے حصے کے طور پر ‘‘اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائیٹڈ یوتھ لیگ’’فٹ بال ٹورنامنٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔
یہ مسلسل ساتواں موقع ہے جب بینک اس لیگ کو اسپانسر کر رہا ہے ۔ لیگ کے انعقاد کا مقصد کراچی کے پسماندہ علاقوںکے نوجوانوں پر مشتمل فٹ بال ٹیموں کو ایک پلیٹ فارم مہیاکرنا ہے ۔گزشتہ چھ برس میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یوتھ لیگ سے ، لڑکوں اور لڑکیوں سمیت 6500 سے زیادہ افراد مستفید ہوئے ہیں۔اس سال کے مقابلوں میں کراچی بھر سے مجموعی طور پر 1300 لڑکے اور لڑکیاں حصہ لیں گے ۔ لیگ کے معیار کو بڑھانے کے لیے ہر میچ کیلئے آفیشل ریفریز اور میچ کمشنرز بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ اس لیگ میں مجموعی طور پر 210 میچز، 6 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے ریحان شیخ نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں کراچی یونائیٹڈ کے ساتھ تبدیلی لانے والے اس طرح کے اقدام کی قیادت کرنے پر فخر ہے ۔